Skip to content

Testing and support in Urdu


کووڈ -19ٹیسٹ کیسے بُک کرسکتا ہوں ؟

اگر آپ میں علامات ہیں تو آپ کو جلد از جلد ٹیسٹ کروانا چاہیے کہ کہیں کووڈ -19(کوروناوائرس ) تو نہیں

ٹیسٹ بہت آسان اور مفت ہے۔

آپ اس ویب سائٹ پر ٹیسٹ کے لئے آن لائن درخواست دے سکتےہیں:  gov.uk/get-coronavirus-test

اگر آپ کو آن لائن خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامناہے تو(انگلینڈ کے لئے)

119پر کال کریں

نمائندہ تک رسائی کے لئے 119 پر کال کریں، پھر 1 دبائیں اور پھر 2 دبائیں

استعمال کرسکتے ہیں www.interpreternow.co.uk/nhs119  بہرے لوگ(اشاروں کی زبان استعمال )

آپ ٹیسٹ لینے کا انتخاب کرسکتے ہیں:

نزدیک ترین ٹیسٹ سائٹ

ہوم کٹ کے ساتھ ، اگر آپ ٹیسٹ سائٹ تک نہیں جاسکتے ہیں (اس میں کافی وقت درکا ر ہے)

ٹیسٹ بُکنگ کے وقت آپ جگہ(لوکیشن) کے بارے میں بات چیت کرسکتے ہیں۔

ٹیسٹ سائٹ تک جانے کے لئے آپ کو پبلک ٹرانسپورٹ یا ٹیکسی وغیرہ کا  ہرگزاستعمال نہیں کرنا چاہیے۔ آپ کو دیگر مقامات اور لوگوں کے ساتھ میل جول بھی نہیں کرنا چاہیے۔

ٹیسٹ سائٹ کا عملہ ٹیلی فون اور بی ایس ایل ویڈیو کے ذریعے بھی رسائی کرسکتا ہے۔

اگر آپ میں علامات ہیں تو آپ کوپہلے 8 یوم کے اندر اپناٹیسٹ کروانا چاہیے۔

اور 4یوم کے تک، اگر گھر پر ٹیسٹ کرنا ہو۔

اس ٹیسٹ میں آپ کی ناک کے اندر اور آپ کے گلے کے پیچھے کا ایک سویب ڈالنا ہوتا ہے جس میں روئی کی لمبی بڈ استعمال کی جاتی ہے۔

این ایچ ایس ٹیسٹ  اینڈ ٹریس سروس کے ذریعہ جمع کردہ آپ کے ٹیسٹ کے بارے میں معلومات کو کوائف کے سخت حفاظتی قواعد کے مطابق خفیہ رکھا جاتا ہے

اور آپ کے این ایچ ایس کےمیڈیکل ریکارڈز سے الگ رکھا جاتا ہے

، آپ برطانیہ میں کوویڈ 19 کے مفت ٹیسٹ اور مفت علاج کے حقدار ہیں آپ کی امیگریشن کی حیثیت کچھ بھی ہو

امیگریشن کو چیک کرنے کی ضرورت نہیں۔

یاد رکھیں:

ٹیسٹ کے لئے فوری بُکنگ کروائیں اگر آپ کھانسی ، تیز بخار میں مبتلا ہورہے ہیں اور آپ کی سونگھنے اور چھکنے صلاحیت کھوچکی ہے۔

آپ کو فوراََ اپنے آپ کو علیحدہ کرلینا چاہیے جب تک آپ کے ٹیسٹ کا رزلٹ  نہ آجائے۔ اگر آپ کا ٹیسٹ پوزیٹیو ہے تو آپ کو کرونا وائر س ہے

مزید معلومات کے لئے ہماری ویڈیوز دیکھیں

ٹیسٹ اینڈ ٹریس۔کووڈ -19 ہونے کے باوجود اگر میں کسی سے رابطہ میں رہوں تو اس سے کیا ہوگا ؟

اگر آپ کا کووڈ -19 کا ٹیسٹ پوزیٹو ہے تو این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سروس آپ سے اس بارے میں پوچھنے کے لئے رابطہ کرے گی۔

آپ کے علامات شروع ہونے سے 2 دن پہلے جس کے ساتھ بھی آپ قریبی رابطے میں ہیں

ٹیسٹ اور ٹریس سروس یہ کرے گی:

  • 0300013500سے کال کرے گی
  • NHStracing سے میسج کرے گی
  • پر سائن ان کو کہے گی اگر آپ کرسکتے ہیں contact-tracing.phe.gov.uk آپ کو

وہ آپ سے پوچھیں گے:

  • آپ سے آپ کا پورا نام ، تاریخ پیدائش اور پاسٹل کوڈ جہاں پر آپ رہتے ہیں۔
  • کووڈ-۱۹ کی کسی علامت کے محسوس ہونے کا۔
  • ان لوگوں کا نام، فون، پتہ جن سے آپ کا  میل جول رہا اور اگر آپ ۱۸ سال سے کم عمرےیا انگلینڈ سے باہرکسی سے ملے ہوں
  • وہ اس بات کی وضاحت کریں گے کہ ”قریبی تعلق ” سے کیا مراد ہے ۔
  • جس کابھی آپ کے ساتھ قریبی رابطہ رہا ہے اسے خود کوالگ کرلینے کا کہا جائے گا
  • ٹیسٹ اور ٹریس یہ نہیں بتائے گا کہ انھیں کس نے آگاہ کیا ہے اور آپ کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جائے گا

وہ آپ سے کبھی نہیں پوچھیں گے

  • پریمیم ریٹ والے ٹیلیفون نمبر ڈائل کرنے کے لئے (مثال کے طور پر ، جو 09 یا 087 سے شروع ہوتے ہیں
  • سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے یا آپ کے کمپیوٹر کو استعمال کرنے کا کنٹرول
  • کسی کو رقم ادا کرنے یا آپ کے بینک اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کے بار ے میں نہیں پوچھے گے
  • آپ کے پاسکوڈ ، پن یا کسی سماجی میڈیا کی شناخت کے بارے میں
  • گورنمنٹ کی ویب سائٹ کے علاوہ کسی اور ویب سائٹ پر رسائی کرنے کا

ٹیسٹ اینڈ ٹریس سروس آپ کو فون یا میسج بھی بھیج سکتی ہے اگر انہیں دریافت ہوتا ہے کہ آپ کوویڈ 19 کے کسی متاثرشخص سے قریبی تعلق میں ہیں

وہ آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ کسی متاثرشخص سے رابطے میں رہے ہیں اور آپ کو 10 دن تک خود کو الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔

ان 10 دنوں کے دوران ، اگر آپ  میں علامات ظاہر ہوتی ہیں تو آپ کو ٹیسٹ کا انتظام کرنا چاہئے

مدد اور معاونت۔اگر میں خود کو الگ رکھنے کا انتظام کرتا ہوں تو اس صورت میں مجھے کون کونسی مدد مل سکتی ہے ؟

       اگر آپ کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ  مثبت ہے یا کوروناوائرس والے کسی شخص سے قریبی رابطے کی وجہ سے خود کو الگ تھلگ ہونا پڑتا ہے

آپ اپنے آجر /مالک سے کہیں کہ آپ کام پر نہیں آسکتے۔

سے حاصل کرسکتے ہیں ۔  .111.nhs.uk/isolation-note اپنے آپ کو الگ کرنے کی تفصیل

اگر آپ اپنے آجر سے بیمار ی کے اخراجات حاصل نہیں کرسکتے ہیں تو ، آپ خود کو الگ تھلگ ہونے کے دن سے ہی اسٹوٹریٹری سک پے (ایس ایس پی) جیسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ قانونی بیمار تنخواہ کے لئے اہل نہیں ہیں (مثال کے طور پر ، آپ خود ملازمت ہیں

آپ یونیورسل کریڈٹ یا ملازمت اور امدادی الاؤنس (ای ایس اے)کے اہل ہوسکتے ہیں

وزٹ کریں  ۔  www.gov.uk/statutory-sick-pay/eligibility مزید تفصیلات کے لئے

آزادانہ مشورہ اور مدد کے لئے ، سیٹیزن ایڈوائس کنزیومر کی ہیلپ لائن 0800 144 8848پر 9بجے صبح تا 5 بجے شام (پیر تا جمعہ) کال کریں اور 4 کا بٹن دبائیں(ٹیلی فون پر نمائندگان میسر ہیں )

اگر آپ کو خوراک اور ادویات کی ضرورت ہو تو اگر آپ کرسکتے ہیں تو آن لائن خریدار ی کریں، اور اُن اشیاء کے بارے میں دریافت کیجئے جنہیں آپ کے گھر کی دہلیز پر وصول کریں گے۔

اگر آپ آن لائن خریداری نہیں کرسکتے اورآپ کو خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے یا مالی امداد کی ضرورت ہے تو آپ اپنےمقامی کمیونٹی انتظامیہ کی مدد لے سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اُن کے بارے میں نہیں پتہ ، تو اپنے مقامی کونسل ، چرچ یافیتھ گروپ سے رابطہ کریں

اور اپنے دوستوں کی مدد لیں (آپ کوفون یا ای میل کرنا ہوگا)

اگر آپ تندرست ہیں ، تواپنے گھر میں متحرک ر ہیں اور اپنے آپ کومصروف رکھیں

کورونا وائرس عالمی وبا کے دوران مدد اور معاونت ۔ ڈیون کے رہائشیوں کے لئے معلومات

اگر آپ اپنے آپ کو بیمار محسوس کررہے ہیں اور کورونا وائرس کی علامات کے بارے میں مشورہ لینا چاہتے ہیں تو 111پر کال کریں یا 111.nhs.ukپر وزٹ کریں۔

اگر آپ کو کھانا ، پیسوں، دوائی یا دیگر مشورے یا مدد کی ضرورت ہو

پر وزٹ کریں۔ www.devon.gov.uk/coronavirus-advice-in-devon/communities

اور ضلع کونسل کمیونٹی کی ہیلپ لائن پر کال کریں ۔

  • East Devon: 01395 571500
  • Exeter: 01392 265000
  • Mid Devon: 01884 234387
  • North Devon: 01271 388280
  • South Hams: 01803 861297
  • Teignbridge: 01626 215512
  • Torridge: 01237 428700
  • West Devon: 01822 813683

اپنے مسائل پر قابو پانے میں مدد کے لئے مفت ، غیر جانبدارانہ اور خفیہ مشورے کیلئے ،بشمول مالی فوائد کے بارے میں مشورہ کےلئے www.cabdevon.org.uk  پر وزٹ کریں  یا سیٹیزن ایڈوائس کنویومر کی ہیلپ لائن 08082231133) صبح 9تا شام5بجےپیر تا جمعہ کال کریں اور 4 دبائیں(

اس کے برعکس ، اگر آپ نے اپنے آپ کو الگ رکھا ہوا ہے  اورآپ کو دیگر مدد کی ضرورت ہے تو ڈیون کورونا وائرس ایمرجنسی  کی ہیلپ لائن 03451551011) پیر تا جمعہ صبح 8 تا  شام 8 بجے تک ہفتہ کے دن صبح  9 سے دوپہر1بجے تک کال کریں(

مشیر سے بات کرنے کے لئے لائن پر رہیں

مشیر نمائندہ تک رسائی کرسکتا ہے

بہرے لوگ اس کو استعمال کرسکتے ہیں: www.devon.gov.uk/help/contact-us/british-sign-language

ڈیون کمیونٹی تنظیموں کا ڈیٹا بیس وزٹ کریں  devon.cc/communitygroups:


Top