کووڈ- 19 کے پھیلاو کو کیسے روکا جائے
Language: Urdu [[اردو
کووڈ- 19 کیا ہے؟
یہ ایک نیا چراثیم ہے جو انتہائی متعدی ہے ۔
کچھ لوگوں میں اس کے معمولی اور نہ ہونے کے برابر علامات پائے جاتے ہیں ۔لیکن نتیجتاً لمبی بیماری اور بعض اوقات موت واقع ہو سکتی ہے۔
کووڈ -19 سے متاثر ہونے والوں میں بڑی عمر کے لوگ ( خاص طور پر 70 سال سے اوپر ) اور مختلف بیماریوں میں مبتلا جیسا کہ زیابطیس، موٹاپا، گردوں اور پھیھپڑوں کی بیماری جگر اور عارضہ قلب میں مبتلا کمزور قوت مدافعت دائمی عصابی بیماری جیسا کہ پارکنسنز کی بیماری خاص ادویات کے استعمال کرنے والے اور حاملہ خاتون پر اس کے اثرات زیادہ ہو تے ہیں۔
کچھ حالات میں کم عمر اور صحت لوگ بھی بہت زیادہ بیمار ہو سکتے ہیں۔
اگر کووڈ-19 کے کیسسز علاقے میں بڑھنے لگے تو ایسی صورت میں ہمیں دکانیں اور سکولز بند کرنے ہونگے۔ اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے کہا جائے گا۔ جیسا کہ ہم نے مارچ 2020 کے مہینے میں کیا تھا۔
آپ کووڈ-19 کے پھیلاو کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
فاصلہ رکھیں یہ کیوں ضروری ہے؟
حفظان صحت اور لوگوں سے دور رہنا ہی کووڈ -19 کے پھیلاو کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
- ہمیں کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
- دو میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
- ہیلتھ کیئر دکانیں مشترکہ یا پبلک ٹرانسپورٹ پر فیسک ماسک کا استعمال کریں۔NHSعوامی مقامات مثلاً
- باقاعدگی سے اپنے ہاتھوں کو صابن کے ساتھ 20 سیکنڈ تک وقفہ وقفہ سے دھوتے رہیں ۔
- ہیند سیناٹائزر کا استعما ل کریں اگر پانی اور صابن تک رسائی ممکن نہ ہو۔
- کھانسی اور چھینک ہونے کی صورت میں ٹشو کا استعمال کریں اور پھر تصرف میں لائیں اگر آپ کے پاس ٹشو پیپر نہیں ہے تو اپنی آستین کا استعمال کریں۔
- گھر والوں کے علاوہ لوگوں سے میل جول کو محدود کریں۔
- ہجوم والی جہگوں پر جانے سے پرہیز کریں۔
- پہلے سے سوچ لے اور ہجوم زیادہ ہونے کی صورت میں گھر جانے کے لیے تیار رہیں۔
یہ ممکن ہے کہ آپ سپورٹ ببل بنا لے مثلاً اگر آپ اکیلے رہتے ہیں اور بچوں کیلئے کسی کی مدد چاہیے تو آپ کسی کو رابطہ کر سکتے ہیں۔ اپنے سپورٹ ببل کے علاوہ لوگوں سے میل ملاپ نہ کریں۔
فیس کوورنگ یہ کیوں ضروری ہے؟
اپنی جانکاری سے پہلے آپ کووڈ -19 کے چراثیم کو پھیلا سکتے ہیں اور کچھ لوگوں میں وائرس کی علامات پیدا نہیں ہوتی یا بہت معمولی سی علامات پائی جاتی ہیں ۔
جب ہم سانس لیتے ہیں اور بات کرتے ہیں تو ہمارے منہ سے ذرات نکلتے ہیں۔ اگر آپ کو کووڈ -19 لاحق ہے تو اس کا چراثیم آپ کے منہ سے نکلنے والے ذرات میں موجود ہوتے ہیں ۔
فیس کوورنگ ان چراثیم کو پکڑ لیتا ہے اور آپ کے چراثیم کو پھیلنے سے روکتا ہے۔
فیس کورنگ کا استعمال آپ کو وائرس لگنے سے نہیں بچا سکتا۔
عوامی مقامات کے اندر فیس کوورنگ کا استعمال کو یقینی بنائے مثلاً (این ایچ ایس ) ہیلتھ کیئر ، دکانوں پر اور پبلک ٹرانسپورٹ پر کھانا کھاتے یا پانی پینے کی صورت میں آپ فیس کور کو اتار سکتے ہیں ۔
کچھ لوگ اپنی خراب طبعیت یا کسی معذوری کی وجہ سے فیس کوور نہیں پہن سکتے۔
سال سے کم عمر کے بچے کا فیس کوور پہننا ضروری نہیں۔ 11
آپ کپڑے کا بنا فیس کوور خرید سکتے ہیں۔ رومال یا اسکارف کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے یا آپ اپنی ٹی شرٹ سے فیس کوور بنا سکتے ہیں۔
کاٹن کی دو تہہ کا ہونا ضروری ہے اور آپ اسے کانوں کے پیچھے سے یا سر کے پیچھے سے باندھ سکتے ہیں۔
یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کا فیس کوور آپ کے ناک اور منہ کو ہر وقت ڈھانپے رکھے۔ اور کناروں سے کھلا نہ ہو۔
یا د رکھیں۔
- آگر آپ نے فیس کوور پہنا ہوا ہے تو اپنے ہاتھ منہ کو یا کپڑوں کو نہ لگائیں۔
- اگر آپ کا فیس کوور بھیگ جائے تو اسے تبدیل کر لیں۔
- فیس کوور کی سامنی والی تہہ کو ہاتھ لگائے بغیر پوری طرح سے اتار دیں۔
- استعمال کے بعد اسے پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال دیں۔
- اگر آپ کے پاس دوبارہ استعمال کرنے والا فیس کوور ہے تو گھر جا کر پانی اور صابن سے اسے دھو لیں۔
- آپ کی طرز زندگی کے مطابق ممکن ہے کہ آپ کو 2 سے زیادہ دوبارہ استعمال کرنے والے فیس کوور چاہیے ہونگے۔
- اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے دھوتے رہیں۔
پر رابطہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے
خود کو الگ کر لیں:اگر مجھے کووڈ -19 کی علامات محسوس ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
اگر آپ میں کوئی بھی علامات پائی جائے مثلاً:
- نئی مگر مسلسل کھانسی۔
- تیز بخار۔
- سونگنے یا چھکنے کی حس کی کمی یا تبدیلی۔
پر یا 119 پر کال کر کے بک کر سکتے ہیں۔www.gov.uk /لازماً آپ گھر میں رہے اور کووڈ -19 کا ٹیسٹ بک کروائے جو آن لائن
نتائج کے سامنے آنے تک گھر سے باہر نہ نکلے۔
- سیلف ائیسولیشن کا مطلب
- آپ اپنے کام سکول یا عوامی مقامات پر جانے سے پرہیز کریں۔
- ٹیکسی اور پبلک ٹرانسپورٹ پر استعمال نہ کریں ۔ آپ کھانا کھانے یا ادویات لینے باہر ہر گز مت نکلیں۔
- اپنے گھر پر مہمان مت بلائیں اور آپ خود بھی باہر چہل قدمی یا میل جول کی غرض سے مت نکلیں۔
اگر آپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ جائے تو اپنے آپ کو 10 دن کے لیے سب سے الگ کر دے۔ 10 دن کا عرصہ 7 دن سے بڑھا کر مقرر کیا گیا ہے۔
گھر کے باقی افراد کو 10 دن کے لیے خود کو الگ کرنا ہوگا۔ اور ان 10 دن کا آغاز اس 10 دن سے ہوگا جس دن سے آپ نے وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
اگر 10 دن گزرنے کے بعد بھی آپ میں کھانسی کے علاوہ باقی علامات پائی جائے مثلاً سونگنے یا چھکنے کی حس میں کمی یا تبدیلی تو ایسی صورت میں آپ اپنے آپ کو دوسروں سے الگ کئے رکھیں۔ جب تک آپ مکمل طور پر تندرست نہ ہو جائے۔
اگر آپ کے گھر کے آفراد میں سے کوئی بھی شخص آپ کی سلف آئی سو لیشن کے دوران وائرس کی علامات محسوس کرے تو اسے فوراً اپنا معائنہ کروانا چاہیے۔ ان کو مزید 10 دن کے لیے خود کو سب سے الگ رکھنا ہوگا اگر ان کا نتیجہ مثبت آ جائے تو ۔
- اگر ممکن ہو سکے تو الگ کمرے میں رہیں۔
- تازہ ہوا کے اندراج کے لیے کھڑکیاں کھلی رکھیں۔
- اگر ممکن ہو تو باورچی خانہ اور غسل خانہ کا مشترکہ استعمال نہ کریں۔
- آگر آپ کو باورچی خانہ یا غسل خانہ مشترکہ استعمال کرنا ہو تو کوشش کرے کہ مختلف اوقات میں ان کا استعمال کرے اور استعمال کے بعد تمام اشیاء کو اچھی طرح صاف کرے۔ اس کے لیے روٹا کا استعمال کرنا مدد گار ثابت ہوگا۔
- اپنے تولیے ، کپڑے اور ایسی دوسری چیزوں کا مشترکہ استعمال ہر گز نہ کریں۔
وقفہ وقفہ سے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے دھوتے رہیں۔
- کو وزٹ کریں۔111.NHS.UK اگر آپ کی طبعیت خراب ہے اور آپ کو طبعی امداد کی ضرورت ہے تو 111 پر کال کریں یا
- پر وزٹ کریں۔ www.interpreternow.co.uk/nhs111اشاروں کی زبان کا استعمال کرنے والے
- پر بہرے کا کم سننے والے رابطہ کریں visit emergencysms.net ایمرجنسی کی صورت میں 999 پر کال کریں یا
اگر آپ چھٹیاں گزارنے باہر گئے ہیں تو مزید ہدایات کے لیے برائے مہربانی سیاحتی چارٹر سے رجوع کریں اور اپنے رہائش
www.devon.gov.uk/coronavirus-advice-in-devon/document/translated-resources/ آپ سیاحتی چارٹر ہماری ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں